ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

سندھ میں15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ نےاعلان کیا ہے کہ صوبے میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں یہ دن پلاسٹک آلودگی کا خاتمے کے عنوان سے منایا جا رہا ہے،ہمیں اپنے ماحول کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا، عوام پلاسٹک کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں اور صاف ستھرا ماحول اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں پلاسٹک صفائی مہم کا آغاز کر چکی ہے اور پلاسٹک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، پلاسٹک سے پاک سندھ ہمارا خواب ہے جسے ہم سب کو مل کر حقیقت بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول دوست کپڑے اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور 15 جون 2025ء سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شجرکاری، تمر کے درختوں کی افزائش، ری سائیکلنگ انڈسٹری کے فروغ اور  ندی نالوں کی صفائی  کے عمل میں مصروف ہے،سندھ حکومت تعلیمی و سماجی اداروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔