ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی چھٹیاں منسوخ 

 عید کی چھٹیاں منسوخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی حکومت کی اہم ترین وزارت نے ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔

وزارتِ خزانہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یہ اعلان کیا کہ وزارتِ خزانہ کے تمام ملازمین کی عید الاضحیٰ کی تینوں تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

وزارتِ خزانہ کے تمام ملازم 6 جون سے  9 جون تک  کوئی چھٹی کئے بغیر ڈیوٹی کے لئے حاضر ہوں گے۔ 

وفاقی حکومت کا  نئے سال کا بجٹ  10 جون کو پیش کیا جا رہا ہے۔  11 جون کو پوسٹ بجٹ کانفرنس ہو گی۔

وفاقی بجٹ کی تیاری  کے پیش نظر وفاقی  ملازمین کی معمول کی ہفتہ وار  تعطیلات ہر سال منسوخ کی جاتی ہیں لیکن اس سامل بجٹ پیش کرنے کی تاریخ اور عید الاضحی کی چھٹیاں یوں مل گئیں کہ حکومت کو وزارت خزانہ کے ملازمین کی عید کی تین چھٹیاں ہی منسوخ کرنا پڑ گئیں۔

وفاقی وزارتِ خزانہ نے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

بجٹ کے بعد وزارتِ خزانہ کے ملازمین کو متبادل چھٹیاں دی جائیں گی۔