پیپلزپارٹی نے سندھ کی اہم بلدیاتی پوزیشنز کیلئے ناموں کا اعلان کردیا

peoples party,Sindh,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی نے سندھ کی اہم بلدیاتی پوزیشنز کیلئے ناموں کا اعلان کردیا،مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے امیدوار ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کاشف شورو میئر حیدرآبادکے امیدوار ہوں گے،ارسلان شیخ کو میئر سکھر کیلئے امیدوارنامزدکیا گیاہے،لاڑکانہ سٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے محمد انور لوہر امیدوارنامزدہونگے،ڈپٹی میئر لاڑکانہ کیلئے محمد امین شیخ کو امیدوار نامزدکیاگیا،کشمور سے چیئرمین ضلع کونسل کیلئے گل محمد خان جکھرانی ،الطاف کھوسو ضلع کونسل کشمور کے وائس چیئرمین ،میونسپل کمیٹی کندھ کوٹ میرراشد خان چیئرمین کے امیدوار ہونگے۔

ان کے علاوہ شیرمحمد کورانی وائس چیئرمین کے امیدوارنامزدکئے گئے،چیئرمین ضلع کونسل جیکب آباد طاہر کھوسو ،چیئرمین ضلع کونسل قمبر شہداد کوٹ کیلئے قمرالدین گوپانگ،چیئرمین ضلع کونسل شکارپور کیلئے ذوالفقار کماریو امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ کیلئے اعجاز لغاری امیدوار ہونگے،قمبرشہداد کوٹ کیلئے اسران وائس چیئرمین ،علی حسن ہنگورجو چیئرمین ضلع کونسل سانگھر،جام ظہیرچیئرمین وائس چیئرمین سانگھڑ ،علی اکبر جمالی چیئرمین ضلع کونسل بینظیر آباد نامزدکئے گئے ہیں۔

عبدالرسول بروہی ضلع کونسل بے نظیر آباد کے وائس چیئرمین ،چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر بابر خان ،شیراز شوکت راجپر ضلع کونسل خیرپور ،وائس چیئرمین کیلئے سید فہد علی شاہ جیلانی کو نامزدکیاگیاہے۔