اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای امتحان کی شرط ختم

 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای امتحان کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اے ای اوز اورایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای کے امتحان کی شرط ختم کرکے انٹرویو کی شرط عائد کردی،پانچ سال قبل بھرتی اے ای اوز اور ایس ایس ایز کو پی پی ایس سی کا انٹرویو پاس کرنے کے بعد ہی مستقل کیا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اے ای اوز اورایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای کے امتحان کی شرط ختم کردی۔مذکورہ اساتذہ کو پی پی ایس ای صرف انٹرویو کی بنیاد پر مستقل کرے گی۔ مذکورہ ہزاروں ایس ایس ای اور اے ای اوز کو 2014 اور 2015 میں این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی کیا گیا تھا۔ مذکورہ اساتذہ کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کیلئے کال لیٹر بھیجا جائے گا۔صرف انہی اساتذہ کو انٹرویو کال کی جائے گی جنھوں نے ڈی پی آئی سکینڈری کو مستقلی کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ کی مستقلی کیلئے پی پی ایس سی کے انٹرویوز کے علاوہ اور کوئی حل نہیں۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سیس پر اساتذہ کی ویرفیکیشن کا کام مکمل کرنے میں ناکام،150 اساتذہ کی ویریفکیشن نہ ہونے سے لاہور اضلاع کی سطح پر پندرویں پوزیشن پر پہنچ گیا،ڈی ای او سکینڈری نے متعلقہ سکولوں کو اساتذہ کی ویریفکیشن کیلئے آخری وارننگ جاری کردی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ایک بار پھر سکول انفرمیشن سسٹم پر اساتذہ کی ویرفیکیشن کا کام مکمل کرنے میں ناکام، 150 اساتذہ کی ویریفکیشن نہ ہونے سے لاہور اضلاع کی سطح پر پندرویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔ڈی ای او سکینڈری نے متعلقہ سکولوں کو اساتذہ کی ویریفکیشن کیلئے آخری وارننگ جاری کردی۔

سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو پہلے ہی 6 جون تک اساتذہ کی ویریفکیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔اساتذہ کی ویریفکیشن مکمل نہ کرنے والے سکول سربراہان کی ٹیلی فون پر جواب طلبی کرلی گئی ہے۔ جواب طلبی کے بعد بھی اساتذہ کی ویریفکیشن نہ کرنے پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer