ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ٹو موٹر وے پر سفر مہنگا، ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ نافذ

ایم ٹو موٹر وے پر سفر مہنگا، ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے سفر مہنگا ہو گیا، کیونکہ قومی شاہراہ اتھارٹی ( این ایچ اے) نے ایم ٹو موٹر وے استعمال کرنے والی مختلف گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ نافذ کر دیا ہے۔ نئی فیس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ ایک سال تک برقرار رہے گی۔

نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق کاروں کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 1,430 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ویگن کے لیے 2,390 روپے اور کوسٹر کے لیے 3,350 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بسوں سے 4,770 روپے، بڑے ٹرالرز سے 6,210 روپے جبکہ زرعی مشینری پر 7,980 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

این ایچ اے کے مطابق نئی شرح کے تحت کاروں سے فی کلومیٹر 3.98 روپے جبکہ ویگنوں سے 6.68 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس میں کیا گیا یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور آئندہ ایک برس تک یہی نرخ قابلِ عمل رہیں گے۔