(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی گئی ہے۔
فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق پاکستان میں7 جولائی بروز اتوار کو نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے,اس مناسبت سے ملک میں نئےاسلامی سال کا آغاز 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔
تاہم چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا جب کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کے زونل ہیڈکوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔
دوسری جانب یو اے ای میں نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند 6 جولائی بروز ہفتے کو نظر آنے کا امکان ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
یو اے ای حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر میں 7 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔