(ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نےہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
ایکس پر بیان جاری کردہ ایک بیان میں کولمبیئن صدر گستاوو پیٹرو کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہوا تو وہ ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہتھیاروں کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی تھی لیکن وطن کے لیے میں ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کو تیار ہوں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نےفوجی کارروائی کے ذریعے پڑوسی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیئن صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی خیر منائے اور توہین آمیز الفاظ میں ایک بیمار آدمی قرار دیا تھا ۔صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائےگا۔ صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کولمبیا کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کولمبیا کی موجودہ حکومت کےخلاف امریکی فوجی کارروائی کا امکان کا سن کر انہیں اچھا لگا۔
ایکس پر جاری بیان میں صدر پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کی انسدادِ منشیات پالیسی مضبوط ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی طاقت کے استعمال کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔