ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردیوں میں گھریلو صارفین کو اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے؛ علی پرویز ملک

سردیوں میں گھریلو صارفین کو اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے؛ علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس سال سردیوں میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سردیوں میں گھریلو صارفین کو اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سردیوں میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ دسمبر 2025 میں SNGPL نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 ایم ایم سی ایف ڈی زائد گیس فراہم کی، ایس ایس جی سی کی جانب سے دسمبر میں 32 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سپلائی کی گئی۔ 

علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس نیٹ ورک کے آخری علاقوں میں پریشر مانیٹرنگ کے لیے جدید IoT اور ٹاؤن بارڈر سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس جی سی کو ٹیل اینڈ علاقوں میں پریشر اور الارم سسٹم مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شکایت کے حل پر صارفین سے فیڈبیک کا نظام  بنایا جائے ۔ 

اوگرا آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کی 98.5 فیصد اور ایس ایس جی سی کی 97 فیصد کسٹمر شکایات مقررہ معیاد کے مطابق حل ہوئی۔