ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا جیل کے باہر دعاؤں کا اعلان

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا جیل کے باہر دعاؤں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف جیل کے باہر دعاؤں کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر عائد پابندیوں کے باعث اہلِ خانہ اور پارٹی حامیوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ 

علیمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ منگل کو دوپہر ایک بجے اڈیالہ جیل کے باہر سورۂ یٰس ختم کا اہتمام کیا جائے گا۔

 ان کے مطابق اس موقع پر تمام شہدا، ناحق قید افراد اور ہر قسم کے ظلم و جبر کا سامنا کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی ملاقاتوں پر گزشتہ کچھ عرصے سے سخت پابندیاں عائد ہیں، جسے تحریک انصاف سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔

 پارٹی کا مؤقف ہے کہ ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا عمران خان کو تنہا کرنے اور دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔

 علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دعاؤں کا یہ اہتمام پرامن اور مذہبی نوعیت کا ہوگا، جس کا مقصد ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ناحق قید افراد کے لیے دعا کرنا ہے۔

 انہوں نے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے شرکت کریں۔