موسم کیا رنگ دکھائے گا، میٹ آفس کی پیشین گوئیاں

MET Office Pakistan, Weather update, weather forecast, City42
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک  کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور  خشک  رہے گا۔ اسلام آباد ،  پنجاب،  بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی و زیریں بلوچستان  اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور  گر دو نواح میں  میں  موسم سرد رہنے اور شدید   دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔   

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم سرد رہے گا۔بالائی  اضلاع میں  شدید سرد اور مطلع جز وی  ابر آلود رہے گا۔ چارسدہ ،رشکئی، مردان، نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح  میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سردرہےگا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ میں شدید  دھند  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ،    خان پور،رحیم یار خان میں شدید  دھند  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان  اور گر دو نواح میں شدید  دھند  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی علاقوں میں شدید سرد  اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں شدید دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید  سرد اورخشک رہے گا۔