کراچی ؛ خوفناک آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

 کراچی ؛ خوفناک آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں تین ہٹی میں پل کے نیچے جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

 فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں، جھگیوں میں کسی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جھگیوں میں سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن علی حفیظ کا کہنا ہے کہ نیپاہائیڈرنٹ کو سٹینڈ بائی اورسخی حسن ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائربریگیڈ حکام سےمکمل رابطے میں ہے۔