ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکا کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے اور گرما گرمی کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اس اہم اجلاس کا ایجنڈا 8 فروری کا احتجاج تھا اور اس کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایک طرف حکومت دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔
معین قریشی نے کہا، ہم انسان ہیں، ہرشخص کے ساتھ خوشی غمی ہوتی ہے، اگرکوئی شخص بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو اس پرسوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تذلیل اور تضحیک کی جاتی ہے۔ معین قریشی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔
اپوزیشن لیڈرپنجاب کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی تقریر کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا ہم سب صرف سن سکتے ہیں یا بول بھی سکتے ہیں۔ معین قریشی نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی طرف سے ہر آپشن کو سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا۔ ہم پوری کوشش کریں گے۔ آپ ہم پر اعتماد کریں۔