ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، بارش کہاں ہوگی؟ اہم پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، بارش کہاں ہوگی؟ اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کی توقع ہے، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔ 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چترال، دیر ، ا بیٹ آباد، ہری پور،بٹگرام شانگلہ ،سوات،کالام،اورکزئی ،مالاکنڈ،باجوڑ،مہمند، خیبر،پاڑا چنار ، کو ہستان اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش/ ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ شیخو پورہ، نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر علی الصبح /صبح ہلکی سے درمیانی دھندکی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں کوئٹہ،زیارت، چمن، پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح میں سرد رہنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔