ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف زرداری کی چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات

صدر آصف زرداری کی چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر  آصف علی زرداری نے بیجنگ میں  چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری آج کل عوامی جمہوریہ چین کے اہم ریاستی دورہ پر ہیں۔ بیجنگ میں صدر آصف علی زرداری اور نیشنل پیپلز کانگرس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ ن لے چی نے  اس اہم ملاقات میں پاکستان اور چین کی دوستی کے حوالے سے  کئی جہتوں میں تبادلہ خیال کیا۔  دونوں ممالک کی دوستی حالیہ دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تزویراتی باہمی اعتماد پاک چین دوستی کی بنیاد ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، پاک چین اقتصادی راہداری عوام کی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی ایک روشن مثال ہے ۔ 

ملاقات میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔