ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کو ڈیڈ لائن دے دی

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کو ڈیڈ لائن دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکول لانے کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے سکولوں میں 3 لاکھ 84 ہزار بچوں کے داخلوں کا ہدف دے دیا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مذکورہ داخلوں کا ہدف 5 ماہ میں حاصل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکول لانے کے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدف دے دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 3 لاکھ 84 ہزار بچوں کے داخلوں کا ہدف 5 ماہ میں حاصل کرنا ہوگا، لاہور کے سکولوں میں پہلے ہی سوا چھ لاکھ طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

شہر میں کورونا کے باعث تاحال 20 ہزار بچوں کے سکول چھوڑ جانے کی رپورٹ ہے جبکہ لاہور کے سکولوں میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے پہلے ہی فرنیچر اور جگہ کی کمی ہے۔ نئے داخل ہونے والے تین لاکھ چراسی ہزار بچوں کو سکولوں میں بٹھانے کیلئے جگہ دستیاب نہیں ہوگی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق داخلوں کا ہدف ہر سکول کو الگ سے دیا جائے گا، داخلوں کیلئے زیادہ تر بچوں کے پاس ب فارم دستیاب نہیں ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے داخلوں کے ہدف میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔