ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برفباری اور بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

 برفباری اور بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے : محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے، 5 دسمبر تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور میں دھند و سموگ کی صورتحال برقرار رہے گی۔ 

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے، ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں، سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں ۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔ 

دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔