سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی نوعیت کے اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور ملک میں امن و امان کی موجودہ صورت حال بھی زیر غور آئے گی، جبکہ داخلی سیکیورٹی انتظامات پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اہمیت کے متعدد فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کے دوران مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے بھجوائی گئی سمریاں بھی منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔