ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک بورڈ امتحانات ، طلبہ پر نئی شرط عائد!

 میٹرک بورڈ امتحانات ، طلبہ پر نئی شرط عائد!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونے جا رہے ہیں، تاہم اس بار طلبہ کے لیے نئی ہدایات اور کچھ تکنیکی مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے مطابق اس سال تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے، جن کے لیے شہر بھر میں 580 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

امتحان دینے والے طلبہ کے لیے اس بار ایک نئی شرط عائد کی گئی ہے، جس کے تحت جوابات صرف بال پوائنٹ کے ذریعے ہی لکھے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ امتحانی پرچوں پر واٹر مارک بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ لیک کی نشاندہی کی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق امتحانی پرچے پہلے 19 ٹاؤنز کے 26 حب سینٹرز کو فراہم کیے جائیں گے، جہاں سے انہیں متعلقہ امتحانی مراکز تک پہنچایا جائے گا۔ اس سال امتحانات میں ای مارکنگ اور نئے گریڈنگ سسٹم کا بھی اطلاق کیا جا رہا ہے۔

ریگولر طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز بذریعہ ڈاک ارسال کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بورڈ کے سرور میں خرابی کے باعث کئی طلبہ ایڈمٹ کارڈز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے، جس پر نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے امتحانات ایک ہفتہ مؤخر کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔