ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میٹرک بورڈ بحران کا شکار،امتحانات کی تاریخ بدلنے کی تجویز

کراچی میٹرک بورڈ بحران کا شکار،امتحانات کی تاریخ بدلنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سے قبل انتظامی مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں، جس پر نجی تعلیمی اداروں نے امتحانات مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے ہنگامی اجلاس میں امتحانی تیاریوں میں سنگین خامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق ایڈمٹ کارڈز کے اجرا میں تاخیر، امتحانی مراکز کی حتمی فہرست کا نہ بننا اور ضروری سامان کی ترسیل مکمل نہ ہونا بڑے مسائل بن چکے ہیں۔

تنظیم نے محمد اسماعیل راہو سے مطالبہ کیا ہے کہ 7 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ہزاروں اسکولوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات ابھی تک ایڈمٹ کارڈز سے محروم ہیں، جبکہ اساتذہ اور والدین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں بروقت اور شفاف امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

گرینڈ الائنس کے مطابق موجودہ صورتحال میں تقریباً 4 لاکھ طلبہ کے منصفانہ امتحانات خطرے میں ہیں، اس لیے حکومت فوری نوٹس لے اور نئی تاریخ کا اعلان کرے تاکہ امتحانی عمل کو بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔