ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہترین کارکردگی والےپنجاب پولیس کے 37 ملازمین وافسران گلوبل پولیس گالاکیلئےنامزد

بہترین کارکردگی والےپنجاب پولیس کے 37 ملازمین وافسران گلوبل پولیس گالاکیلئےنامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب پولیس کے 37 افسران اور اہلکاروں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کے لیے چوتھی ورلڈ پولیس سمٹ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

 کانسٹیبل سے لے کر ڈی آئی جی رینک تک کے پولیس ملازمین کو مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا ہے جن میں آئی ٹی، تفتیش، امن و عامہ، روڈ سیفٹی اور بیسٹ سروسز سمیت 12 کیٹگریز شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کو نامزد افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انسپائرنگ فیمیل آفیسرز ایوارڈ کے لیے 7 خواتین افسران کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے 6 افسران اور اہلکار بہترین تفتیشی اور منشیات کی روک تھام کے شعبے میں نامزد ہوئے ہیں جبکہ 7 افسران نے آئی ٹی میں ایپلی کیشن لانچ کرنے اور بہترین امن و عامہ کے کام کرنے کی بنیاد پر نامزدگی حاصل کی ہے۔

ورلڈ پولیس سمٹ 13 سے 15 مئی 2025 تک دبئی میں منعقد ہوگی جہاں ان پولیس اہلکاروں کو عالمی سطح پر عزت دی جائے گی۔ گزشتہ سمٹ میں بھی پنجاب پولیس کے افسران کو بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔