ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تا ہم مری،گلیات اور گردونواح مو سم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :

 جیکب آباد 40 ، خیر پور اور پڈعیدن میں درجہ حرارت 39 گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔