ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر تبدیلی کا بہانہ، شہریوں سے نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار

ڈالر تبدیلی کا بہانہ، شہریوں سے نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈالر تبدیلی کا بہانہ، شہریوں سے نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار ہوگیا ۔
2روز قبل شہری کو 40 ہزار روپے سے محروم کرنے والے نوسرباز گرفتار کر لیے گئے۔  ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گلشن اقبال میں واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی،
سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ریس کورس پولیس نے مشکوک گاڑی کو ٹریک کرتے ہوئے جیل روڈ پر راؤنڈ اَپ کیا ،گاڑی میں سوار 2ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حسین اور عباس کے نام سے ہوئی،ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں شریک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزمان کا غیر ملکی بن کر شہریوں سے نوسربازی کرنے کا انکشاف کیا ۔ 
ملزمان ڈالر دکھا کر پاکستانی کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے شہریوں کو لوٹتے تھے۔واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی،گرفتار ملزمان، خاتون اور گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ۔