ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایس ایس میں 5 مواقع اور 35 سال عمر کی تجویز مسترد

ہ عمر کی حد میں اضافے سے سی ایس ایس امتحان میں امیدواروں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں امتحان کے انعقاد اور پرچوں کی جانچ کا بوجھ بھی بڑھے گا

سی ایس ایس میں 5 مواقع اور 35 سال عمر کی تجویز مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سی ایس ایس امتحان میں امیدواروں کی عمر کی بالائی حد اور امتحان میں شرکت کے مواقع بڑھانے کی تجویز پر پیش رفت نہ ہوسکی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سی ایس ایس امیدواروں کیلئے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی سفارش کی تھی، جبکہ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے امتحان میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی تجویز دی تھی۔

تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں سفارشات کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کو سی ایس ایس پالیسی سے متعلق اپنا تحریری مؤقف پیش کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سی ایس ایس کیلئے عمر کی حد اور امتحان میں شرکت کے مواقع کا تعین وفاقی حکومت کے پالیسی دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ ایف پی ایس سی وفاقی حکومت کی منظور شدہ پالیسی پر عملدرآمد کرتا ہے۔ ایف پی ایس سی کے 174ویں اجلاس میں بھی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مؤقف میں کہا گیا ہے کہ عمر کی حد میں اضافے سے سی ایس ایس امتحان میں امیدواروں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں امتحان کے انعقاد اور پرچوں کی جانچ کا بوجھ بھی بڑھے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ امتحان میں زیادہ مواقع دینے سے امیدوار بار بار کوششوں میں اپنے پیداواری سال صرف کرسکتے ہیں، جبکہ زیادہ عمر میں سول سروس میں شامل ہونے والے افسران کی مجموعی مدتِ ملازمت بھی کم ہوسکتی ہے۔

ڈویژن کے مطابق عمر کی حد بڑھانے سے اعلیٰ انتظامی عہدوں کیلئے تجربہ کار افسران کی طویل المدتی دستیابی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔