ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال اب تک کتنے شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں؟

رواں سال اب تک کتنے شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، رواں سال اب تک 25 لاکھ 46 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 11 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 06 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 02 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، جبکہ 01 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 96 ہزار 707 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، جبکہ 32 ہزار 129 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 64 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 3417 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی، 01 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں ، 68 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ اس کے علاوہ 2668 شہریوں نے پرائیویٹ ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ ترجمان نے بتایا کہ پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ، شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔