بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری

بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے تاہم  آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کو مؤخر کرنے کی پاکستان کی درخواست پر اب تک مکمل طور پر منظوری نہیں دی۔

 ذرائع کے مطابق  اکتوبر میں 300 یونٹ تک کے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی آنے کا امکان ہے،60 سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔ 

 مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو نگران حکومت   ریلیف دینے کےلئے کوشاں ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں کمی ہوگی، اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں  کمی کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer