( سٹی42)کہیں دھوپ کہیں بادلوں کا سایہ،ملک کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،اسلام آباد میں بعد دوپہر یا شام چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔دیر،چترال ، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان ،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعد دوپہر یا شام مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک ، جہلم ،چکوال اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک جاسکتاہے۔
فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورچوتھےنمبرپرآگیا،شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کیا گیا،سید مراتب علی روڈ 153، مال روڈ پرآلودگی کی شرح150ریکارڈ کیا گیا،یو ایس قونصلیٹ 149، فیز 5 ڈی ایچ اے میں شرح126ریکارڈ کیا گیا۔