ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے۔ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔آئی ایم ایف نےحکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،6مہینوں میں حکومت کاالٹراساؤنڈ ہوگیا ہے،سندھ میں سیلاب نےلوگوں کی آنکھیں کھول دیں،5ستمبربروزسوموارجسٹس امجدرفیق کی عدالت لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گا

Ansa Awais

Content Writer