ویب ڈیسک: چین کے ننھے منگ شوان نے سال بھر کی جمع پونجی سیلاب متاثرہ بچوں کے لیے عطیہ کر کے پاک چین دوستی کا عملی نمونہ پیش کر دیا۔
چین اور پاکستان کی دوستی نہ صرف حکومتی سطح پر بہت مضبوط ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بچوں کی مدد کیلئے چینی بچے بھی میدان میں آگئے۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بچے کی تصویر شیئر کی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی بچہ منگ یوآن اپنے پیسے اٹھائے آ رہا ہے۔
Young Mingxuan donated all his new year’s money to help children affected by floods in Pakistan, a classic example of 尽其所有 (giving all that one has). Indeed a touching and heart warming gesture. Thank you our little friend.@HinaRKhar @PkPublicDiplo @appcsocialmedia @zlj517 pic.twitter.com/6gUxdAgMDa
— Moin ul Haque (@PakAmbChina) September 2, 2022
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ چینی بچے نے نئے سال کی تقریباً کے لیے جوڑی رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بچوں کو دے دی۔معین الحق نے چینی مثال بھی شیئر کی جس کے مطابق جو کچھ تمہارے پاس وہ سب امداد کر دو۔ پاکستانی سفیر نے مزید لکھا کہ یہ واقعی دل کو چھو لینے والا ہے۔انہوں نے آخر میں بچے کا شکریہ اد کیا۔