بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے

بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے
کیپشن: Asif Ali Zardari,Bilawal Bhutto Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی اسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی عیادت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے جس کے باعث وہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے والد کی عیادت کے لیے اسپتال میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے ڈاکٹروں سے والد کی طبیعت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔