ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ کیا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قبل از وقت چھٹیاں دی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے جس سے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث آئندہ دنوں میں اسموگ کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب  ننکانہ سٹی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے تھے، بعد ازاں چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع بھی کی گئی تھی۔ اس سال حکومتِ پنجاب اور محکمۂ تعلیم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک اسکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو ابتدائی سطح کے سکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث سانس، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق یہ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں کہ حکومتِ پنجاب سردیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دے گی تاہم لاہور میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے واضح کیا ہے کہ نہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نہ ہی کسی دوسرے سرکاری ادارے میں اس حوالے سے کوئی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ مفروضہ قبل از وقت ہے اور ایسا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں۔

پنجاب بھر میں دن کے وقت موسم ابھی گرم ہے اور سردی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے، تاہم سموگ کے خدشے کو بنیاد بنا کر سردیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ادارے نے سکول بند کرنے یا چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سکولوں کے اوقات کار تبدیل:

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نےموسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں،سکول صبح8 بجکر45 منٹ پر لگا کریں گے،سکولوں میں چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔ٹیچرز کو 2 بجے چھٹی ہوا کرے گی،جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے12بجے ہوا کرے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،سیکنڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک لگاکریں گے۔

لاہور پھر فضائی آلودگی میں سر فہرست:

 واضح رہے کہ   پنجاب بدستور شدید سموگ کی زد میں ہے جبکہ لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے،  شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حدوں کو چھوتے ہوئے 379 تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال میں آلودگی کی شرح انتہائی تشویشناک رہی جہاں اے کیو آئی 743 ریکارڈ کیا گیا ہے، سی ای آر پی گلبرگ میں 603، ایف ایف پاکستان کے اطراف 531، ڈائمنڈ پینٹ انڈسٹری کے قریب 513، یونیورسٹی آف لاہور (رائیونڈ روڈ) پر 511، علامہ اقبال ٹاؤن میں 489 جبکہ ویلنشاء ٹاؤن اور اطراف میں 455 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے ۔ گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 280، فیصل آباد 251، ملتان 210، سیالکوٹ 184 اور پشاور میں 196 ریکارڈ کیا گیا۔

  ننکانہ سٹی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں:
دوسری جانب بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ننکانہ سٹی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق  آج  سے4  نومبرسے 6 نومبر تک 24 سرکاری سکولز اور تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔ ساتھ ہی بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے پیش نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب آئی گی۔