عمران خان نے نفرتوں کی جو آگ لگائی اسی میں جلنے  والے ہیں؛فضل الرحمن

Fazlur Rehman statement about Imran Khan
کیپشن: Fazlur Rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے  24 نیوز ڈیرہ اسماعیل خان کے رپورٹر ساجد بلوچ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی،اب خود ہی اسی آگ میں جلنے  والے ہیں،سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا۔

تفصیلات کےمطابق  وزیرآباد واقعہ پہ ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا،جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے، ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالہ کیا، پنجاب پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا جس میں ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عمران خان اور اس کے رفقا بلاتحقیق وزیراعظم، رانا ثناء اللہ اور آئی ایس آئی کے افسران پہ الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں،جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے،چنانچہ اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات ضروری ہو گئی ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جا سکے،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، عمران مذہب سے ناوقف ہیں لیکن ہر معاملہ میں مذہبی ٹچ دیکر اپنے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہیں جس کے نتائج ملک اور معاشرہ کے علاوہ خود عمران اور اس کی جماعت کے لئے بھی اچھے نہیں ہوں گے۔