ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7،8نومبر کو ملک کے کن حصوں میں بارش ہو گی ؟

rain
کیپشن: rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 7 اور 8 نومبر کو  بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک بھر میں مغربی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو کراچی ڈویژن سمیت جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، شکارپور، سکھر، خیرپور، کشمور اور گھوٹکی کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس دوران صوبے میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جہاں لاکھوں افراد بے گھر، کھڑی فصل تباہ اور ہزاروں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سندھ بھر میں حالیہ مون سون کی وجہ سے 700 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 19 لاکھ کے قریب گھر متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ایک کروڑ 23 لاکھ 56 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 38 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب چکی ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں اور کاشت کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔