ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سیاسی محاذ کیلئے تیار، انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے گلگت بلتستان روانہ

مریم نواز سیاسی محاذ کیلئے تیار، انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے گلگت بلتستان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ، کل گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں وہاں جائیں گی جبکہ بارہ اکتوبر کو لاہور واپس پہنچیں گئی۔ 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد روانہ ہو گئی جہاں سے وہ گلگت بلتستان جائیں گئی اور گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلائیں گی۔ دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی جبکہ مریم نواز بارہ اکتوبر کو لاہور واپس پہنچیں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کو گلگت بلتستان کے سات روزہ دورہ پر سکردو پہنچیں گی۔ مریم نواز شریف گلگت بلتستان میں سات روزہ قیام کے دوران 5 نومبر کو غواری، 7نومبر کو دمبو داس، 8نومبر کو گوہکوچ، 10 نومبر کو استور اور 11نومبر کو چلاس میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق 6نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی۔ 7نومبر کو مریم نواز شریف دمبو داس میں استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مریم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انھوں نے واضح کیا تھا کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا،آئندہ سال انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ (ش)، (ن) اور(م) لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer