ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسمانی بجلی نے 13 سالہ بچے کی جان لے لی،بکریاں چرا کر گھر واپس آرہا تھا

 آسمانی بجلی نے 13 سالہ بچے کی جان لے لی،بکریاں چرا کر گھر واپس آرہا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

() ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ڈاکٹرز کے مطابق موت کی وجہ آسمانی بجلی کا جھٹکا اور اچانک ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ  کے چک نمبر 401 ج ب کے رہائشی 13 سالہ غلام سرور ولد رسول خان آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق  ہو گیا۔ غلام سرور بکریاں چرا کر گھر واپس آرہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر گر گئی۔لواحقین متاثرہ بچے کو پرائیویٹ کار میں ہسپتال لے جارہے تھے کہ ریسکیو سٹاف نے وریام والا بائی پاس کے قریب سے مریض کو ریسکیو کیا ۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر بچے کے وائٹل سائن چیک کئے اور  آکسیجن لگائی اور سی پی آر کرتے ہوے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ، ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بچے کو مردہ قرار دیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق موت کی وجہ آسمانی بجلی کا جھٹکا اور اچانک ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔