ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ این ڈی ایم اے کیجانب سے تفصیلات جاری

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ این ڈی ایم اے کیجانب سے تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ موسمی صورتحال کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق کئی علاقوں میں بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم اور سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ منڈی بہاؤالدین، لاہور، قصور، میانوالی، سرگودھا، جھنگ، لیہ اور ملتان میں بھی بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بلوچستان میں بھی مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور لورالائی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔