ویب ڈیسک : خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرا، بی بی عذرا پیچوہو، ضیاء لنجار، حاجی علی حسن زرداری، شاہد عبدالسلام تھہیم ودیگر بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت سندھ میں پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس کے اراکین نے آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو نو مئی کو نواب شاہ میں ہونے والے جلسے سے متعلق تجاویز دیں۔
آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے اراکین پارلیمان، مقامی بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداران کو اہم ہدایات جاری کیں،آصفہ بھٹو اور فریال تالپور نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ضلع شہید بینظیر آباد کے بھرپور اور کامیاب جلسے کیلئے شہر شہر عوام کو موبلائز کریں، ان کاکہناتھا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم تاریخی خطاب ہوگا۔
اراکین قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، سید ابرار شاہ، ذوالفقار علی بیھن، صلاح الدین جونیجو بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی سہیل سیال، غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، جاوید اقبال آرائیں، سید حسن علی شاہ، سید سرفراز حسین شاہ، ممتاز چانڈیو، جام شبیر اور پارس ڈیرو بھی موجود تھے،شگفتہ جمانی، ڈاکٹر مہرین بھٹو، جاوید نایاب لغاری، منصور شاہانی، ڈاکٹر لال چند اکرانی، قاضی رشید بھٹی، علی اکبر جمالی بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں سالم زرداری، سید علی حیدر شاہ، خان بہادر بھٹی، سید عاطف زیدی، سہیل عباسی، علی حسن ہنگورو، نوید ڈیرو، جہانگیر جونیجو، سید ریاض شاہ، مسرور راجپر اور نعمان شیخ نے بھی شرکت کی۔