سٹی42: آج رات لاہور اور کئی دوسرے علاقوں مین بارش ہو رہی ہے جب کہ بہت سے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اورچند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی توقع۔
کل پیر کے روز بھی بارش ہو گی
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج رات تک تخمینہ کے مطابق اسلام آباد مین بارش کی پروبیبلٹی 30 فیسد ہے تاہم صبح تک یہ بڑھ سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں طوفانِ باد و باراں کا امکان
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، لکی مروت، پشاور،صوابی،چارسدہ، مردان ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، مہمند ،خیبراورکرم میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں تھنڈر سٹارمز آئیں گے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل پیر کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بعد ازدوپہر مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی،ملتان،خانیوال، لیہ،بھکر، تونسہ،راجن پور، بہاوپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈی جی خان،رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش کی بھی توقع۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات کے دوران ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو،ڈیرہ بگٹی، شیرانی، لورالائی، خضدار، لسبیلہ ،آواران اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں/آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔ تاہم کراچی ،سانگھڑ، عمر کوٹ،مٹیاری،مٹھی،ٹھٹھہ ،سکھر،گھوٹگی،شکارپور،چھور، جیکب آباد،لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ، خیرپوراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران میں چند مقامات پر ژالہ باری/ درمیانی سے تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کا انتباہ
آج (شام /رات)اور کل آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت
پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بہت سے علاقوں مین ویسٹرلی ونڈز کے سبب گرمی کی شدید لہر کے اثرات زائل ہو گئے ہیں لیکن سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں مین ہیٹ ویو اب بھی موجود ہے۔
اتوار کے روز تربت میں ٹمپریچر 46 ڈگری سیلسئیس تک پہنچا۔ سندھ میں دادو سب سے گرم مقام رہا۔ دادو میں ٹمپریچر 43، جیکب آباد اورخیر پور میں 42ڈگری ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔