ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کا پاکستان بھارت کشیدگی پر بریفنگ میں شرکت سے انکار

 ہم نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کا پاکستان بھارت کشیدگی پر بریفنگ میں شرکت سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران خان کی جماعت  پی ٹی آئی پاک بھارت کشیدگی  پر وفاقی حکومت کی بریفنگ میں نہیں جائے گی۔ 

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل س میں کرپشن کے جرم میں اپنی قید کے دوران ہی ٹی آئی کے بیشتر فیسلے خود کرتے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی پر اپنا کنٹرول رکھنے کے لئے اپنے وفاداروں کی ایک سیاسی کمیتی بھی بنا رکھی ہے، اس "سیاسی کمیٹی" کے اتوار کو میدیا کو جاری کئے گئے ایک "اعلامیے"  میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت  کی پاکستان انڈیا کشیدگی کے متعلق  بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔

اعلامیے میں ایک طرف کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی بریفنگ مین نہیں جائیں گے، اس کے ساتھ ہی یہ جملہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ بانی نےقومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کو آل پارٹیزکانفرنس بلانی چاہیے تھی، تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا۔ حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ کا مقصد  پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو کشیدگی کی صورتحال کے ھقائق سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ بریفنگ ٹیکنیکل نویعت کی ہے اور اس میں  مسلح افواج کے ادارہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  بریفنگ دیں گے اور وزیر اطلاعات رسماً ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ میں بلایا گیا ہے۔ 

یہ پہلا موقع نہین ہے جب پی ٹی آئی اجتماعی قومی مفاد کے اہم ترین مواقع پر  قوم کے ساتھ شریک نہیں ہو رہی۔ پہلے بھی کئی کروشل مواقع پر ایسا ہو چکا ہے۔