ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی دھمکیوں کے بعد قوم کا اتحاد مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے: ہمایوں اختر خان

بھارت کی دھمکیوں کے بعد قوم کا اتحاد مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے: ہمایوں اختر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کا اتحاد ہماری مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے،ہم افغانستان میں روس جیسی سپرپاور کو شکست دینے اور دنیا کا نقشہ بدل کے 10اسلامی ریاستوں کا قیام ممکن بنانے والے شہداء کے وارث ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر جارحیت کا سامنا کریں گے،حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کیلئے بھی بھر پور کوششیں جاری ہیں اور ان شا اللہ عوام جلد مزید خوشخبریاں سنیں گے ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حلقہ این اے 97 کے طویل دورے کے دوران مختلف برادریوںکے عمائدین ، کسانوں اور تاجروں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کے مسائل کے حل کیلئے بھر پو را خلاص اور نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور الحمد اللہ خدا کی ذات نے اس میں کامیابیاں بھی عطا کی ہیں ۔ ہم نے حلقے میں تین سیاسی دفاتر قائم کئے ہیں جو عوام کی بھر پور معاونت میں مصروف ہیں ۔

ملاقاتوں کے دوران پاک افواج سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔