ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے، سٹاک کی نگرانی کا اختیاربھی مل گیا   

 ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے، سٹاک کی نگرانی کا اختیاربھی مل گیا   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا،آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں، نئے ٹیکس قوانین کے مطابق  ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے، سٹاک کی نگرانی کا  بھی اختیار مل گیا۔

  تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا،آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں،آرڈینس کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں بھی متعدد ترامیم کی گئی ہے۔

 ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیئے گئے ہیں، پہلی اپیل کے خاتمے پر ایف بی آر قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا،ٹیکس ریکوری کے لیے اکاؤنٹ فوری منجمد کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا،ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

  آرڈیننس کے مطابق پیداوار اور اسٹاک کی نگرانی کا بھی ایف بی آر کو اختیار دے دیا گیا،کاروباری مقامات پر ایف بی آر کے افسران تعینات ہوسکیں گے، ایف بی آر قابل ادا ٹیکس کو فوری ریکور کرسکیں گے، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام افسران کے اختیارات بڑھ گئے۔

  نئے ٹیکس  قوانین کے مطابق حکومتی افسران کو کسی بھی بزنس، جگہ، فیکٹری پر غیر قانونی سامان کو قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا۔

 صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری سے ٹیکس لا ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا گیا۔