ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئٹزر لینڈ پہلگان واقعہ کی غیر جانبدار ملک سے تحقیقات کروانے کے آئیڈیا سے متفق 

 City42, Ishaq Dar, Narendra Modi, India Pakistan escalation, Swiss Foreign Minister
کیپشن: سوئس فارن مسنٹر نے آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ گفتگو مین اس آئیڈیا سے اتفاق کیا کہ دو ایتمی طاقتوں میں کشیدگی کو ہوا دینے ک یبجائے پہلگام کے واقعہ کی تحقیقات کسی غیر جانب دار ملک سے کروا لی جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دنیا کے جھگڑوں میں غیر جانب دار رہنے کے عادی سوئٹزر لینڈ نے ایٹمی قوت پاکستان کے ساتھ بے سبب الجھنے کی نریندر مودی کی احمقانہ روش  پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے  خود پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات کر دینے  کی پیشکش کردی۔

سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ نے یہ پیش کش پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو  کے دوران کی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ کو فون پاکستان کے وزیر خارجہ نے کیا تھا۔  سوئس وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا نکتہِ نظر سنا اور  پاکستان کے مؤقف اور کسی غیر جانبدار ملک کے ذریعہ پہلگان وقعہ کی  تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کر دی۔ 

اس گفتگو میں  دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ اسحاق ڈار نے گریک فارن منسٹر سے بھی بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اشتعال انگیز اقدام ک یشکایت کی اور انہیں نریندر مودی حکومت کے اقدامات اور عزائم کے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔