ملک کےمسائل حل کرنےکیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

 ملک کےمسائل حل کرنےکیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کوحملہ کرنے والےاب کہتےہیں کہ فوج سےمذاکرات کریں گے۔

 سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 3جماعتوں سےبات چیت نہیں ہوسکتی، ہمارےتو 18ماہ سے مذاکرات کیلئےدروازے کھلے ہیں،سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،انہوں نے کہا کہ ملک کےمسائل حل کرنےکیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،غلامی نامنظور کےنعرےلگانےوالوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی،انہیں اب پتہ چلا کہ سیاسی معاملات بات چیت سےحل ہوتےہیں، 9مئی کوریڈلائن کراس کی گئی، پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،سب کا احتساب ہوگا اور آئین و قانون کے تحت ہوگا۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی باگ دوڑ وکلا کے ہاتھ میں دے دی ہے، ملک کی اساس پر حملہ کرنے والے اب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیے،اسمبلی میں بھی 9مئی کے حوالےسے اجلاس بلایا جائے گا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ ہونا ہے تو نیشنل ڈائیلاگ ہوں،9مئی کے  حملوں کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں،فوجی تنصیبات پر حملہ کرکےدنیا کے سامنے ملک کا تشخص پامال کیاگیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ بھی ان حملوں میں ملوث تھی۔