ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد

ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں فرسٹ ایئر بی ڈی ایس بیچ (2026) کے لیے وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اخلاقیات، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی ہمدردانہ دیکھ بھال پر زور دیا گیا۔
 پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نازیہ یزدانی،پروفیسر ڈاکٹر موغیس احمد بیگ،پروفیسر یعقوب بیگ مرزا، پروفیسر ڈاکٹر نصیر سلیم، پروفیسر ڈاکٹر سمیر قاضی، ڈاکٹر حافظ شاکر، پروفیسر ارمغان مرزا، ڈاکٹر سارہ غفور اور ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کا پورا تدریسی عملہ موجود تھا۔

  https://www.24urdu.com/digital_images/large/2026-03-04/news-1772621018-3823.jpg
یہ تقریب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض کی قیادت میں ڈاکٹر سعدیہ شکیل نے ترتیب دی، ان کی معاون ٹیم میں ڈاکٹر حنا مختار، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر سعدیہ اویس،ڈاکٹر طلال اور ڈاکٹر صباح نے خصوصی تعاون کیا۔

  https://www.24urdu.com/digital_images/large/2026-03-04/news-1772621102-9771.jpg

  اس موقع پر ویل بیئنگ سوسائٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس کی شریک سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زینب رضوی ہیں اور یہ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض مرزا کی قیادت میں قائم کی گئی ہے۔