نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا،صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

 ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں،تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

 اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی  بھی شریک ہیں جبکہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہیں،گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

  بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور منصب سےسبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوگی۔

  سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer