وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف لے لیا

 وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا.

 ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی  بھی شریک ہیں جبکہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور منصب سےسبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوگی۔ آج رخصت ہونے والے  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔