ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ، ملاقات میں حج پالیسی، سپانسر شپ سکیم،  سعودیہ میں رقوم کی ادائیگی اور فاٹا  اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ذرائع کے مظابق وزیر خزانہ نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حجاج کیلئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دے دیا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدات کے باعث ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،اللہ کے مہمانوں کی آسانی اور سہولت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

 وزیر خزانہ نے حج انتظامات کیلئے وزارت مذہبی امور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی، حج سپانسر شپ سکیم  صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا انکے عزیز و اقارب کیلئے ہے،بیرون ملک سے مخصوص اکاونٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ بھجوانے والے پاکستانی اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے،سپانسر شپ سکیم میں شمولیت کیلئے پاکستانی پاسپورٹ لازم ہو گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کا کوٹہ 50 فیصد  مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے،دیگر 50 فیصد حج کوٹہ  سرکاری اور نجی حج سکیم کیلئے مختص کیا  جانے کا اصولی فیصلہ ،ریگولر حج سکیم کے تحت پاکستانی نامزد بینکوں میں حسب سابق حج درخواستیں جمع ہونگی،موجودہ ڈالر ریٹ کے حساب سے حج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان  ہے۔

Ansa Awais

Content Writer