عورت بمقابلہ عورت،جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی

عورت بمقابلہ عورت،جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عورت مارچ کے مقابلے کیلئے جماعت اسلامی نے اپنے شعبہ خواتین کو میدان میں اتا ر دیا۔

جماعت اسلامی نے حقوق نسواں مہم شروع کردی ،یہ مہم 20روز تک جاری رہے گی۔  جس میں خواتین کو اسلام کی روشنی میں انکے حقوق اور قانون سازی سے آگاہ کیا جائے گا۔

  جماعت اسلامی کی سابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی مہم 20 مارچ تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران خواتین کیلئے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، اس سلسلے میں خواتین کو ملک میں حاصل حقوق اور اسلام میں عورتوں کو دیئے گئے حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی۔

عائشہ سید کا مزید کہنا تھا کہ عورت کا حق ہے کہ اس کو گھر میں روزگار فراہم کیا جائے۔ ضرورت پڑنے پرعورت کو روزگار کمانے کا موقع بھی دیا جائے۔

 یاد رہے لبرل خواتین نے 8مارچ کو لاہور،کراچی سمیت بڑے شہروں میں عورت آزادی مارچ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے،اس مارچ کیلئے مختلف نعرے اور ترانے بھی متعارف کرائے جاچکے ہیں۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے  عورت مارچ کی اجازت دیتے ہوئے منتظمین کو آئینی اور قانونی حدود میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے،اسی معاملے پر ایک نجی ٹی وی پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر  اور  تجزیہ نگار اور صحافی ماروی سرمد میں گفتگو کے دوران تلخی پید ا ہوگئی اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer