ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں میں افسران کے تقرر، تبادلوں، بحالی اور مدتِ تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری

مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں میں افسران کے تقرر، تبادلوں، بحالی اور مدتِ تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں میں افسران کے تقرر، تبادلوں، بحالی اور مدتِ تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عمر فاروق رانا کی خدمات واپس وفاقی وزارتِ قومی صحت کے سپرد کر دی گئی ہیں، اسی طرح وزارت آبی وسائل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسرچ) حافظ سید فہیم حسین شاہ کو تبدیل کر کے  ان کی خدمات پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو واپس کر دی گئی ہیں، دریں اثنا آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) گریڈ 17 کے معطل کئے گئے سیکشن افسر اسد علی چوہدری کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا ہے، اسد علی چوہدری کو رواں برس 24 مارچ 2026 کو معطل کیا گیا تھا۔

 علاوہ ازیں، خزانہ ڈویژن میں تعینات سیکشن افسر صبا جاوید کی تعیناتی کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی گئی ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر حکومت میں خدمات انجام دینے والے لیکچرار محمد ریاض خان کا تبادلہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں کر دیا گیا ہے، مزید برآں،

کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلوچستان میں تعینات فرید خان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان ریجن میں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرریوں، تبادلوں، بحالی اور توسیعِ مدت سے متعلق احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔