ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں2 کامیاب کارروائیاں،4 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں2 کامیاب کارروائیاں،4 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں  4 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں  مزید 2 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔