موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب میں  چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ بالائی خیبر پختونحوا،  کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں بھی چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں موسم  خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سوات،کرم ،وزیرستان، کو ہستان  اور بنوں میں  چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،  ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں    چند مقامات پر  تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں    موسم خشک اور گرم  رہے گا ، ژوب،موسی  خیل،بارکھان اور  قلعہ  عبداللہ میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer